سٹاک مارکیٹ میں آج بھی تیزی، 82 ہزار پوائنٹس کی حد بحال

09-20-2024

(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان کا سلسلہ برقرار ہے۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک مارکیٹ میں 858 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جس کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 82 ہزار 317 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ امریکی کرنسی دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قیمت کم ہونے سے روپے کی قدر بحال ہونے لگی ہے۔ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں امریکی کرنسی 21 پیسے سستی ہوئی جس کے ساتھ انٹربینک میں ڈالر 277 روپے 70 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔