پی سی بی ایچ ای سی انٹرورسٹی ٹورنامنٹ اکتوبر 2024 میں شروع ہو گا
09-20-2024
(لاہور نیوز) پی سی بی اور ایچ ای سی کے تعاون سے انٹرورسٹی ٹورنامنٹ اکتوبر 2024 میں شروع ہو گا۔
خواتین ٹورنامنٹ 10 اکتوبر سے اور مردوں کا ٹورنامنٹ 15 اکتوبر سے کھیلا جائے گا۔ خواتین ٹورنامنٹ میں 25 اور مردوں کے ٹورنامنٹ میں127 یونیورسٹیز حصہ لیں گی، یہ ٹورنامنٹ پی سی بی اور ایچ ای سی کے درمیان ایم او یو کا حصہ ہے۔