ایم ڈی کیٹ امتحان، امتحانی مواد سخت حفاظتی انتظامات میں مختلف شہروں کو روانہ

09-20-2024

(لاہور نیوز) میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلے کیلئے ایم ڈی کیٹ کا پرچہ اور دیگر امتحانی مواد سخت حفاظتی انتظامات میں مختلف شہروں کو روانہ کر دیا گیا۔

امتحانی پرچوں کو سٹیل کے سربمہر ٹرنکوں میں رکھا گیا ہے، امتحانی پرچوں کو متعلقہ اضلاع کی پولیس اور اسسٹنٹ کمشنرز اپنی حفاظت میں لے کر روانہ ہوئے۔ یو ایچ ایس کی سینئر فیکلٹی اور دیگر عملہ بھی ہمراہ موجود ہے، امتحانی پرچے کو آج متعلقہ اضلاع کے خزانہ دفاتر کے سیف روم میں محفوظ کر دیا جائے گا۔ ایم ڈی کیٹ کا امتحان 22 ستمبر کو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیر اہتمام ہو گا۔