ٹیوٹا چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے بچوں کو فنی تربیت فراہم کرے گا، ایم او یو پر دستخط

09-20-2024

(لاہور نیوز) چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور ٹیوٹا کے مابین ایم او یو پر دستخط ہو گئے۔

چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد اور چیئرمین ٹیوٹا محمد ساجد کھوکھر  نے ایم او یو پر دستخط کئے، ایم او یو کے تحت چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے بچوں کو ٹیوٹا فنی تربیت فراہم کرے گا۔ چیئرپرسن سارہ احمد نے کہا ایم او یو کے تحت بچوں کو مختلف فنی کورسز کیلئے تربیت فراہم کی جائے گی، فنی کورسز کی تکمیل کے بعد کامیاب ہونے والے بچوں میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے جائیں گے، فنی تربیت حاصل کرنے کے بعد کامیاب ہونے والے بچوں کو باعزت روزگار فراہم کیا جائے گا۔ چیئرپرسن سارہ احمد کا مزید کہنا تھا چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے رہائش پذیر بچوں کو تعلیم کے ساتھ ہنر سکھانے کیلئے اقدامات کئے جاتے ہیں۔ اس موقع پر چیئرمین ٹیوٹا کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے مختلف سیکشنز کا دورہ بھی کروایا گیا۔