لاہور کا موسم گرم و خشک رہے گا، بارش کا کوئی امکان نہیں

09-20-2024

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور کا موسم آج گرم اور خشک رہے گا جبکہ شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق باغوں کے شہر لاہور کا آج کم سے کم درجہ حرارت 26 اور زیادہ سے زیادہ 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 69 فیصد سے تجاوز کر گیا ہے۔ موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ شہر لاہور میں آج بارش برسنے کا کوئی امکان نہیں جبکہ ہوا کی رفتار 8 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔ دوسری جانب فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور دنیا بھر کے شہروں میں چوتھے نمبر پر آ گیا، باغوں کے شہر میں سموگ کی اوسط شرح 139 پر پہنچ گئی ہے۔