سٹریٹجک پلانز ڈویژن کے 35 سائنسدانوں کو اعزازات سے نوازا گیا

09-20-2024

(لاہور نیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سٹریٹجک پلانز ڈویژن کے 35 سائنسدانوں کو اعزازات سے نوازا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چکلالہ گیریژن میں اعزازات دینے کی تقریب ہوئی، ڈائریکٹر ایس پی ڈی لیفٹیننٹ جنرل یوسف جمال نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی جانب سے میڈلز دیئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سٹریٹجک پلانز ڈویژن کے 35 نامور سائنسدانوں اور انجینئرز کو تمغوں سے نوازا گیا۔