آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا تعاون قابل تحسین ہے: وزیر اعظم

09-19-2024

(لاہور نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا تعاون قابل تحسین ہے۔

عوامی جمہوریہ چین کے 75 ویں یوم تاسیس پر اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں وزیر اعظم شہباز شریف نے چینی قیادت اور عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کی دوستی ہمالیہ سے اونچی اور سمندر سے گہری ہے، چین کا یوم تاسیس مشترکہ طور پر منانا خوش آئند ہے۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ سی پیک فیز 2 کے تحت پاکستان اور چین کے درمیان بی ٹو بی روابط بڑھیں گے، سی پیک فیز 2 سے آئی ٹی، معدنیات اور دیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ حاصل ہو گا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ چین نے علاقائی اور عالمی امن کے لیے ہمیشہ احسن کردار ادا کیا، پاکستان ہانگ کانگ، تائیوان اور دوسرے عالمی امور پر چین کی حمایت کرتا ہے، اس موقع پر چینی سفیر کا کہنا تھا کہ صدر شی جی پنگ نے چین کی سماجی اور معاشی ترقی پر مبنی ایک نئے سفر کی بنیاد رکھی ہے۔