پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

09-19-2024

(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

شیر افضل مروت نے تمام پارٹی رہنماؤں کو کورونا ٹیسٹ سے متعلق آگاہ کر دیا۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں شیر افضل مروت نے کہا کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، میں کچھ دنوں کے لیے قرنطینہ میں چلا گیا ہوں۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ آپ سب سے درخواست ہے کہ میری جلد صحت یابی کے لیے دعا کریں، ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ وبائی مرض کوویڈ اب کم مہلک ہے۔