چاکلیٹ کھانا کس بیماری میں مبتلا ہونے کے امکانات میں کمی لا سکتا ہے؟جانئے
09-19-2024
(ویب ڈیسک)ماہرین نے کہا ہے کہ چاکلیٹ کھانے سے ڈیمینشیا کے خطرات میں کمی لائی جاسکتی ہے۔
ماہرین کی تحقیق میں معلوم ہوا کہ وہ افراد جو زیادہ مقدار میں فلیونائیڈ کھاتے تھے ان میں کم فلیونائیڈ کھانے والوں کے مقابلے میں ڈیمینشیا کے خطرات 28 فیصد کم تھے۔صحت کے لیے مفید کیمیاء انگور اور کوکوا بینز میں پائے گئے جبکہ لوگ یہ کیمیاء عموماً بیریز، پتوں والی سبزیوں اور دیگر پھلوں سے بھی حاصل کرتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ تحقیق کے نتائج بتاتے ہیں کہ فلیونائیڈ سے بھرپور غذاؤں کی روزانہ کھپت میں اضافہ ڈیمینشیا کے خطرات میں کمی لا سکتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ فی الوقت اس بیماری کا کوئی مؤثر علاج نہیں ہے اس لیے اس سے بچنے کے لیے حفاظتی اقدامات کو فوقیت دی جانی چاہیے۔