پاکستان بارکونسل کا مجوزہ آئینی ترمیم کو خفیہ رکھنے پر تشویش کا اظہار

09-19-2024

(لاہور نیوز) پاکستان بار کونسل نے مجوزہ آئینی ترمیم کو خفیہ رکھنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان بار کونسل نے مجوزہ آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے پارلیمنٹ کا اجلاس طلب کرنے کے طریقہ کار پر بھی تشویش کا اظہار کیا ہے، پاکستان بار کونسل  نے ایگزیکٹو اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا۔ بار کونسل کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ حکومت کا مجوزہ آئینی ترمیم کے حوالے سے اقدام پارلیمانی روایت، اقدار اور قانون کی حکمرانی کیخلاف ہے، اجلاس میں 26 ویں مجوزہ آئینی ترمیم کا شق وار جائزہ لیا گیا، مجوزہ آئینی مسودہ میں ترمیم کی تجاویز کا مزید جائزہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ مجوزہ آئینی ترمیم کا مزید جائزہ لینے کیلئے دوبارہ اجلاس 25 ستمبر کو ہو گا تاہم مجوزہ ترمیم بڑی اہم ہے جس کا مزید جائزہ لینا ضروری ہے۔