قومی آل راؤنڈر محمد نواز کے ہاں بیٹی کی پیدائش

09-19-2024

(لاہور نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد نواز کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہو ئی ہے۔

آل راؤنڈر محمد نواز نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بیٹی کی پیدائش کے حوالے سے مداحوں کو آگاہ کیا جس پر انہیں مبارکباد کے پیغامات موصول ہورہے ہیں۔محمد نواز نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ اللہ تعالیٰ کی بےشمار رحمتوں کے ساتھ ہمارے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ یاد رہے کہ محمد نواز نے 2018 میں جنوبی افریقا میں ایزدیہار نامی لڑکی سے شادی کر کے زندگی کے نئے سفر کا آغاز کیا تھا،دونوں کی شادی میں قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی تھی جبکہ تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھیں۔ جوڑے نے سال 2020 میں پہلے بیٹے کا استقبال کیا جس کا نام زریان خان رکھا تھا تاہم اب فیملی میں بیٹی کا  اضافہ ہوا ہے۔واضح رہے کہ کرکٹر محمد نواز کی اہلیہ کا تعلق سعودی عرب سے ہے اور وہ جنوبی افریقا میں رہائش پذیر ہیں۔