حکومت کا پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس لانے کا فیصلہ

09-19-2024

(لاہور نیوز) حکومت نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس لانے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق وزارت قانون  نے آرڈیننس تیار کر کے کابینہ کو بھجوا دیا، آرڈیننس کے ذریعے چیف جسٹس کے مقدمات کو مقرر کرنے کا اختیار بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ آرڈیننس کے مطابق کسی کمیٹی رکن کی عدم دستیابی پر چیف جسٹس کسی جج کو کمیٹی کا رکن نامزد کر سکیں گے، پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون کے تحت تین رکنی کمیٹی بینچز تشکیل دیتی ہے۔