سبزہ زار پولیس کا تھیٹر پر چھاپہ، 11 ملزمان گرفتار

09-19-2024

(ویب ڈیسک)سبزہ زار پولیس نے عقب رسول پارک مین ملتان روڈ پر واقع تھیٹر پر چھاپہ مار کر 11 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان شراب کے نشے میں دھت ہو کر ساؤنڈ سسٹم لگا کر علاقہ مکینوں کو تنگ کر رہے تھے،پولیس نے ملزمان سے بھاری مقدار میں آتشی اسلحہ بھی برآمد کر لیا ہے، تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔ ایس پی اقبال ٹاؤن نے ایس ایچ او سبزہ زار امجد ڈوگر اور ریڈنگ ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ عوام الناس کو تنگ کرنے اور آتشی اسلحہ کی نمائش کرنے والے ملزمان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔