لاہور جلسے سے قبل تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن

09-19-2024

(لاہور نیوز) لاہور جلسے سے قبل تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف پولیس نے کریک ڈاؤن شروع کر دیا۔

پولیس نے غازی آباد، شاہدرہ، ہربنس پورہ، ڈیفنس اور دیگر علاقوں میں چھاپے مارے، شاہدرہ میں انجینئر یاسر گیلانی کے گھر اور کزن کی فارمیسی پر چھاپہ مارا گیا۔ اس کے علاوہ پولیس نے حماد اعوان کے گھر پر چھاپہ مار کر بھائی اور کزن کو حراست میں  لے لیا، پولیس نے صدر تحریک انصاف لاہور شیخ امتیاز کے گھر پر بھی چھاپہ مارا۔ شیخ امتیاز گھر پر موجود نہ ہونے کے باعث گرفتار نہ ہو سکے۔