عالمی اور ملکی صرافہ مارکیٹ میں سونا مہنگا

09-19-2024

(لاہور نیوز) عالمی اور ملکی صرافہ مارکیٹ میں سونا مہنگا ہو گیا۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 8 ڈالر اضافے سے 2577 ڈالر کا ہو گیا۔ ملکی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا 800 روپے اضافے سے 2 لاکھ 68 ہزار 500 روپے کا ہو گیا جبکہ دس گرام سونا 685 روپے اضافے سے 2 لاکھ 30 ہزار 195 روپے کا ہو گیا۔