مجھے کئی خواتین ریجیکٹ کر چکی ہیں، میکال ذوالفقار کا انکشاف

09-19-2024

(لاہور نیوز) پاکستان کے معروف فلم سٹار و ماڈل میکال ذوالفقار نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں کئی خواتین مسترد کر چکی ہیں اور حال ہی میں ایک خاتون نے ریجیکٹ کیا ہے۔

میکال ذوالفقار نے دنیا نیوز  کے مقبول مزاحیہ شو مذاق رات میں بطور مہمان شرکت کی جس میں انہوں نے میزبان عمران اشرف کے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ میں شعر و شاعری کا شوقین نہیں اور نہ ہی مجھے یہ سمجھ آتی ہے، مجھے شاعری کے بجائے میوزک پسند ہے۔ مردوں کو اکثر اوقات خواتین کی جانب سے ملنے والی ریجیکشن سے متعلق بات کرتے ہوئے میکال ذوالفقار نے انکشاف کیا کہ مجھے متعدد بار خواتین مسترد کر چکی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ابھی حال ہی میں ایک خاتون نے مجھے یہ کہہ کر مسترد کیا ہے کہ وہ پہلے سے ہی کسی اور میں دلچسپی رکھتی ہیں۔ اداکار نے یہ بھی کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ لوگ مجھ سے ڈرتے ہیں حالانکہ میں ایک بہت سادہ اور شریف انسان ہوں، شاید میں اداکار ہوں اس لیے مجھے لوگ صحیح طرح سمجھ نہیں پاتے۔ میکال نے کہا کہ مجھے مداح ہالی ووڈ اداکار بریڈ پٹ سے مشابہ قرار دیتے ہیں جو مجھے بہت اچھا لگتا ہے، حیرت کی بات ہے کہ آج تک مجھے کسی نے کسی بالی ووڈ فنکار کے ساتھ مشابہ قرار نہیں دیا، لوگ بالی ووڈ چھوڑ کر مجھے ہالی ووڈ فنکاروں کے ساتھ ملاتے ہیں۔