پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی، 81 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور

09-19-2024

(لاہور نیوز)پاکستان سٹاک مارکیٹ 81 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گئی۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے، ٹریڈنگ کے دوران 575 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 81 ہزار 37 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کا اختتام مثبت زون میں ہوا جس کے باعث 100 انڈیکس 970 پوائنٹس اضافے کیساتھ 80 ہزار 461 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔