سنوکر ورلڈ کپ: پاکستان کے اسجد اقبال کو سیمی فائنل میں شکست

09-19-2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کے اسجد اقبال کو سنوکر ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں شکست ہوگئی۔

منگولیا میں جاری سنوکر ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں قبرص کے مائیکل جارگیو اسجد کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئے۔ اسجد اقبال ایک موقع پر جیت کے قریب پہنچ گئے تھے۔ 2-0 کے خسارے سے نکل کر اسجد 4-3 کی برتری لے چکے تھے لیکن آٹھویں فریم میں اسجد کو 65 پوائنٹس کی لیڈ کے بعد شکست ہوئی, نویں اور فیصلہ کن فریم میں جارگیو نے اسجد کو کوئی موقع نہیں دیا۔ واضح رہے کہ پاکستان کے دوسرے کھلاڑی اویس منیر کو کوارٹر فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، انہیں ایران کے علی گراگزولو نے 4-2 سے شکست دی تھی۔