عمران خان کی 6، بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی

09-19-2024

(لاہور نیوز) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی کی 6 اور بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں درخواست ضمانت پر سماعت 3 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 6 اور بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے کی ، بانی پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف چودھری عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔ جج افضل مجوکہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک پر حاضری کے انتظامات مکمل ہیں، وکیل خالد یوسف چودھری نے عدالت کو بتایا کہ ہمارے جزوی دلائل ہو چکے ہیں، حاضری لگ جائے تو تفصیلی دلائل کے لئے رکھ لیں۔ عدالت نے کیس کی سماعت 3 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔