اداکارہ سونیا مشال کے ہاں ننھی پری کی آمد
09-19-2024
(ویب ڈیسک) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ سونیا مشال کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔
سونیا مشال نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر جاری کی گئی پوسٹ میں بتایا کہ انہوں نے 12 ستمبر کو اپنی ننھی پری کا دنیا میں استقبال کیا ہے۔ اداکارہ نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آخر کار ہماری بیٹی ہماری زندگی میں جادو بکھیرنے آگئی ہے، انہوں نے بیٹی کا نام بتاتے ہوئے کہا کہ الحمداللہ! اللہ تعالیٰ نے ہمیں جنت کے ایک ٹکڑے "زیوا صوفی" سے نوازا ہے۔ سونیا نے اپنی بیٹی سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ماما اور بابا! آپ کی محبت میں گرفتار ہیں کیونکہ آپ بہت خوبصورت اور بالکل ٹھیک ہیں۔ واضح رہے کہ سونیا مشال نے فروری 2022 میں شادی کی تھی، ان کے نکاح کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں، سونیا مشال کے مقبول ڈراموں میں نیلی زندہ ہے، صنف آہن، رنگریزا اور تو عشق ہے سمیت دیگر ڈرامے شامل ہیں۔