پنجاب :گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 57 کیسز رپورٹ
09-19-2024
(لاہور نیوز) پنجاب میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 57 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
ترجمان محکمہ صحت کاکہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں راولپنڈی سے 55 جبکہ فیصل آباد اور بہاولپور سے ایک، ایک ڈینگی کیس رپورٹ ہوا۔ ترجمان محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں ایک ہفتہ کے دوران ڈینگی کے 293 کیسز جبکہ رواں سال اب تک 843 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔