برائلر اور فارمی انڈوں کی قیمتیں عام آدمی کی قوت خرید سے دور

09-19-2024

(لاہور نیوز) برائلر اور فارمی انڈوں کی قیمتیں بدستور عام آدمی کی قوت خرید سے دور ہیں۔

مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت 595 روپے پر برقرار ہے جبکہ زندہ برائلر ہول سیل 397 روپے اور پرچون ریٹ 411 روپے کلو مقرر ہے۔ فارمی انڈے 306 روپے فی درجن میں دستیاب ہیں۔