علی امین گنڈاپور نے لاہور میں جلسے کیلئے پارٹی اجلاس طلب کر لیا

09-18-2024

(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے 21 ستمبر کو لاہور میں ہونیوالے جلسے کیلئے پارٹی اجلاس 19 ستمبر کو بلا لیا۔

ذرائع کے مطابق پارٹی اجلاس وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہو گا، پارٹی کی اعلیٰ قیادت شرکت کرے گی، اجلاس میں لاہور جلسہ کے حوالے سے حکمت عملی طے کی جائیگی۔ جلسے کیلئے روانگی اور مقام کے حوالے سے پلان ترتیب دیا جائیگا جبکہ اجلاس میں جلسے کو پُرامن بنانے اور روٹس کا جائزہ لینے کیلئے تجاویز پر بھی غور کیا جائے گا۔