آرمی چیف سے روسی نائب وزیر اعظم کی ملاقات، دوطرفہ تعاون پر گفتگو
09-18-2024
(لاہور نیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے روسی نائب وزیر اعظم الیکسی اوور چوک کی ملاقات ہوئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر گفتگو ہوئی۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے روس کے ساتھ روایتی دفاعی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا، فریقین نے سکیورٹی اور دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق روسی نائب وزیر اعظم نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج کے کردار کی تعریف کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق روسی نائب وزیر اعظم نے خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستانی افواج کی کوششوں کو بھی سراہا۔