چودہ ہزار سکولوں کو آؤٹ سورس کر رہے ہیں: مریم نواز
09-18-2024
(لاہور نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ چودہ ہزار سکولوں کو آؤٹ سورس کر رہے ہیں۔
لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز پبلک سکولز ری آرگنائزنگ پروگرام کی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پنجاب میں تقریبا50ہزارسکول ہے،جوخواب دیکھا تھا آج اس کا آغازہوگیا ہے، وزیرتعلیم اوران کی پوری ٹیم کوشاباش دیتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں دفتر میں بیٹھ کرفیصلےنہیں کرتی، عوام میں جا کران سےبات چیت کرکےاقدامات کرتی ہوں، سکولوں میں تعلیم کی بہتری کےلیےاقدامات کیےگئےہیں،کوشش ہےعوام کوزیادہ سےزیادہ ریلیف دیں۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ سکولوں کےمسئلےکا حل صرف پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ہے، پی ٹی آئی دورمیں پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ میں ایک ارب کی کرپشن کی گئی، اس کرپشن پرتوپی ٹی آئی کےسابق وزیرتعلیم پرکرپشن کا کیس بننا چاہیے، پی ٹی آئی دورمیں کرپشن کےسوا کچھ نہیں ہوا، پی ٹی آئی دورمیں سب ٹرانسفر،پوسٹنگ پیسےلیکرہوتی تھی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں شہبازشریف دورکےبعد اساتذہ کی تربیت کےحوالےسےکوئی کام نہیں ہوا،پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ پربریفنگ لی توسن کراوسان خطا ہوگئے، ہم تعلیم کےمعیارکوبہترکرنےمیں کامیاب ہوں گے۔