مخصوص نشستوں کا معاملہ: الیکشن کمیشن کا دوسرا اجلاس بھی بے نتیجہ ختم

09-18-2024

(لاہور نیوز) مخصوص نشستوں کے کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر الیکشن کمیشن کا دوسرا مشاورتی اجلاس بھی بے نتیجہ ختم ہو گیا۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کا اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں ممبران کمیشن، سیکرٹری اور قانونی ٹیم شریک ہوئی، قانونی ٹیم  نے سپریم کورٹ کی وضاحت پر تفصیلی بریفنگ دی۔ ذرائع کے مطابق قانونی ٹیم کی بریفنگ کے بعد کمیشن  نے مشاورت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا، الیکشن کمیشن میں مشاورتی اجلاس جمعرات کو پھر ہو گا۔ واضح رہے کہ 14 ستمبر کو مخصوص نشستوں کے کیس میں سپریم کورٹ کے اکثریتی بنچ  نے وضاحتی حکم جاری کیا جس میں کہا گیا کہ فیصلے کی روشنی میں پارٹی سرٹیفکیٹ جمع کرانے والے پی ٹی آئی کے کامیاب امیدوار ہیں، الیکشن کمیشن فیصلے پر فوری عملدرآمد کرے۔