پٹرولیم مصنوعات سستی، ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں کمی کر دی
09-18-2024
(لاہور نیوز) پٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کے بعد ٹرانسپورٹرز کی جانب سے کرایوں میں بھی کمی کر دی گئی۔
لاہور سے جھنگ کا کرایہ 1250 روپے سے کم کر کے 1200 روپے کر دیا گیا، لاہور سے میانوالی کا کرایہ 1650 روپے سے کم کر کے 1500 روپے کر دیا گیا، لاہور سے فیصل آباد کا کر ایہ 770 روپے سے کم کر کے 730 روپے کر دیا گیا۔ اس کے علاوہ لاہور سے بہاولپور کا کرایہ 1500 روپے سے کم کر کے 1430 روپے کر دیا گیا، لاہور سے سرگودھا کا کرایہ ہزار روپے سے کم کر کے 950 روپے کر دیا گیا۔ لاہور سے چکوال کا کرایہ 1670 روپے سے کم کر کے 1550 روپے کر دیا گیا جبکہ لاہور سے کراچی کا کرایہ 4470 روپے سے کم 4250 روپےکر دیا گیا۔