چوہنگ کے علاقے میں چور گھر کا صفایا کر گئے
09-18-2024
(لاہور نیوز) لاہور میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں نہ روک سکیں۔
چوہنگ کے علاقے میں چور سارے گھر کا صفایا کر گئے، نامعلوم چور گھر میں داخل ہوئے اور 1 کروڑ 20 لاکھ روپے سے زائد کا سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔ متاثرہ شہری کا کہنا تھا ملزموں نے ملکی و غیرملکی کرنسی، جیولری اور قیمتی گھڑیاں چوری کیں، واردات کے دوران چور گھر میں لگے کیمروں کی ریکارڈنگ بھی ساتھ لے گئے۔ متاثرہ شہری نے مزید بتایا کہ پولیس کی کارروائی صرف مقدمہ درج کر نے تک محدود ہے، پولیس تاحال چوروں کا سراغ نہ لگا سکی، ہمارا مطالبہ ہے کہ ڈی آئی جی آپریشنز اور سی سی پی او لاہور نوٹس لیں۔