وزیراعلیٰ پنجاب کا 14 روپے فی یونٹ ریلیف صرف سنگل فیز میٹر پر دیا جا سکا

09-18-2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے 14 روپے فی یونٹ ریلیف پر بیوروکریسی ہاتھ کر گئی۔

ذرائع لیسکو کے مطابق یہ ریلیف صرف سنگل فیز میٹر پر دیا جا سکا، وزیراعلیٰ پنجاب نے سنگل اور تھری فیز تمام صارفین کو ریلیف دیا تھا۔ ذرائع لیسکو کا بتانا ہے کہ منسٹری نے ہمیں صرف سنگل فیز میٹر والے صارفین تک ریلیف دینے کی ہدایت کی، اس ماہ کے تھری فیز بلوں پر یہ ریلیف شامل نہیں ہے، صارفین کی بڑی تعداد روزانہ دفاتر کے چکر لگاتی ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا صرف سنگل فیز والے 6 لاکھ صارفین کو یہ سہولت مل سکی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب اگر منسٹری کو حکم دیتں تو تھری فیز والوں کو بھی سہولت دے سکتے ہیں۔