پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی، 80 ہزار پوائنٹس کی حد بحال
09-18-2024
(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان رہا۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران 567 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 80 ہزار 58 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔ امریکی کرنسی دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ برقرار ہے۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹر بینک میں امریکی کرنسی 13 پیسے سستی ہوئی جس کے ساتھ انٹر بینک میں ڈالر 278.13 روپے سے کم ہو کر 278 روپے کا ہو گیا ہے۔