جولائی سے اگست کے دوران غذائی اجناس کے درآمدی بل میں 24 کروڑ ڈالر کمی

09-18-2024

(لاہور نیوز) جولائی سے اگست کے دوران غذائی اجناس کے درآمدی بل میں 24 کروڑ ڈالر کی کمی دیکھنے میں آئی۔

 دستاویزات کے مطابق جولائی سے اگست کے دوران غذائی اجناس کا درآمدی بل 1 ارب 6 کروڑ ڈالر رہا، رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں غذائی اجناس کی درآمدات میں 18.15 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، گزشتہ سال اسی عرصے میں غذائی اجناس کی درآمدات 1 ارب 30 کروڑ ڈالر سے زائد تھیں۔  دستاویزات میں بتایا گیا کہ اگست میں غذائی اجناس کی درآمدات میں سالانہ 18.01 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی، اگست میں غذائی اجناس کی درآمدات کا حجم 55 کروڑ 64 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا، گزشتہ سال اگست میں غذائی اجناس کی درآمدات 67 کروڑ 86 لاکھ ڈالر تھیں، جولائی کی نسبت اگست میں غذائی اجناس کی درآمدات میں 9.01 فیصد اضافہ رہا۔ ادارہ شماریات کے مطابق جولائی میں غذائی اجناس کی درآمدات 51 کروڑ ڈالر سے زائد تھیں، اگست میں دودھ اور کریم کی درآمدات میں سالانہ 23 فیصد کی کمی ریکارڈ ہوئی، اگست میں دودھ اور کریم کی درآمدات کا حجم 1 کروڑ 16 لاکھ ڈالر رہا۔ مزید برآں اگست میں سویا بین آئل کا درآمدی بل 33.39 فیصد کمی سے 2 کروڑ 12 لاکھ ڈالر رہا، دو ماہ کے دوران سویا بین آئل کی درآمدات میں 52.50 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی۔