گزشتہ چوبیس گھنٹے میں صوبہ پنجاب میں ڈینگی کے 31 نئے کیسز رپورٹ

09-18-2024

(لاہور نیوز) گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں صوبہ پنجاب میں ڈینگی کے 31 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق ایک ہفتہ میں 266 ڈینگی کیسز جبکہ رواں سال اب تک 786 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔  ترجمان کا کہنا ہے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں راولپنڈی سے 30 جبکہ لاہور سے ایک ڈینگی کیس رپورٹ ہوا، محکمہ صحت نے انسداد ڈینگی کے لئے تمام انتظامات مکمل کر رکھے ہیں، تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی سمیت دیگر ادویات کا سٹاک موجود ہے۔