طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل میں ملوث ایک اور ملزم گرفتار

09-18-2024

(لاہور نیوز) آرگنائزڈ کرائم یونٹ ماڈل ٹاون نے طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل میں ملوث ایک اور ملزم گرفتار کر لیا۔

آرگنائزڈ کرائم یونٹ حکام کے مطابق ملزم کی شناخت افضل کے نام سے ہوئی، جاوید بٹ کی گھر سے جائے وقوعہ تک ریکی افضل نے کی، افضل کو او سی یو ماڈل ٹاون یونٹ نے قصور کے قریب سے گرفتار کیا۔ آرگنائزڈ کرائم یونٹ کا مزید کہنا تھا جاوید بٹ کے قتل کے بعد افضل جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا تھا، جاوید بٹ کے قتل میں ملوث عارف نامی ملزم کی تلاش ہے۔