مارکیٹ میں سبزیاں سرکاری نرخوں کے برعکس مہنگے داموں فروخت

09-18-2024

(لاہور نیوز) مہنگائی کا جن بوتل میں بند نہ کیا جا سکا۔

مارکیٹ میں سبزیاں اور پھل سرکاری نرخوں کے برعکس مہنگے داموں فروخت ہونے لگیں، ادرک 700 روپے، لہسن 620 روپے، پیاز 150 روپے، ٹماٹر 110 روپے کلو بکنے لگے۔ اس کے علاوہ کریلے 180 روپے، پھول گوبھی اور آلو 120 روپے، بینگن 100 روپے کلو تک فروخت ہو رہے ہیں۔ پھلوں میں آڑو 350 روپے، سیب 280 روپے، آم اور امرود 250 روپے کلو میں دستیاب ہیں۔