حکومت کی مشاورتی ٹیم مولانا کو منانے میں ناکام رہی : رانا ثناء اللہ
09-18-2024
(ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ نے مولانا فضل الرحمان کو منانے میں ناکامی کا ذمہ دار حکومت کی مشاورتی ٹیم کو ٹھہرا دیا ۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب مسلم لیگ ن کی لیڈرشپ کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات طے ہوئی تو وہ سمجھے کہ مشاورتی ٹیم نے معاملات طے کردیے ہیں لیکن اتوار کو مولانا فضل الرحمان نے الگ مؤقف اپنا لیا، حکومتی ٹیم کی طرف سے کمی رہ گئی ہوگی۔ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ وہ آخری وقت تک کہتے رہے کہ نمبرز پورے نہیں ہیں۔ ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ مشاورت کا عمل اگلے ہفتے دس دنوں تک مکمل ہوجائے گا۔ خیال رہے کہ دو افراد محسن نقوی اوراعظم نذیر تارڑ کو آئینی ترمیم کے معاملے پر مولانا سے مذاکرات اور انہیں آن بورڈ لینے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی ۔