جان باس نے پاکستان میں سلامتی امور اور علاقائی خوشحالی پر بات کی: میتھیو ملر

09-17-2024

(لاہور نیوز) امریکی وازرت خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ جان باس نے پاکستان میں سلامتی کے امور اور علاقائی خوشحالی پر بات کی۔

ترجمان امریکی وازرت خارجہ میتھیو ملر  نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ سلامتی کے امور پر تعاون بڑھائیں گے، جان باس  نے دہشت گردی اور تشدد کیخلاف مقابلے پر تبادلہ خیال کیا۔ میتھیو ملر  نے مزید کہا کہ ملاقاتوں میں علاقائی استحکام اور خوشحالی پر بھی بات چیت ہوئی ہے، انہوں نے کہا کہ جان باس  نے امریکا میں افغانوں کی آبادکاری میں مدد کیلئے پاکستان کے تعاون پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ امریکا متعلقہ معاملات پر حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔