آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاسوں کے شیڈول میں بلآخر پاکستان کا نام بھی شامل
09-17-2024
(لاہور نیوز) آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاسوں کے شیڈول میں پاکستان کا نام بھی شامل کر لیا گیا۔
عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) 25 ستمبر کو پاکستان کے لئے 7 ارب ڈالر کے نئے قرض پروگرام کی منظوری کا جائزہ لے گا۔ پاکستان 2 ارب ڈالر کا فنانسنگ گیپ پورا کرنے کے لئے ترقیاتی شراکت داروں سے ضروری مالی یقین دہانیاں حاصل کر چکا ہے۔ سٹیٹ بینک کا اعلامیہ اس سے قبل سٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا تھا کہ حکومت نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام کی تمام مالی یقین دہانیاں حاصل کر لی ہیں، اب آئی ایم ایف پروگرام کے حصول میں مزید کوئی رکاوٹ نہیں۔ سٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ پاکستان ستمبر 2024 میں آئی ایم ایف اجلاس میں اپنا مقدمہ پیش کرے گا، پاکستان کو رواں مالی سال 26.20 ارب ڈالر ادا کرنے ہیں، مالی سال کی ادائیگیوں میں 16.3 ارب ڈالر رول اوور ہوں گے۔