طیفی بٹ کے بہنوئی قتل کیس میں گرفتار شوٹرز کے سنسنی خیز انکشافات

09-17-2024

(لاہور نیوز) طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ قتل کیس میں گرفتار شوٹر ملزمان کے سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار شوٹروں نے دوران تفتیش بتایا ہے کہ انہوں نے یہ قتل ٹیپو ٹرکاں والے کے بیٹے امیر مصعب کے کہنے پر کیا ہے، قتل کروانے کے عوض 5 لا کھ روپے سپاری اور دو قیمتی گھروں کے عوض سودا طے پایا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ قتل میں ملوث دونوں شوٹرز اظہر اور الیاس امیر مصعب سے رابطے میں تھے ، دونوں شوٹرز کی امیر مصعب سے ملاقات عارف نے کروائی ۔عارف پتوکی کا رہائشی اور امیر مصعب کا سابقہ ملازم ہے جو تاحال گرفتار نہیں ہو سکا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ امیر مصعب منصوبہ بندی کے تحت جاوید بٹ کے قتل سے چھ روز قبل بیرون ملک فرار ہوا ، قتل میں ملوث دونوں شوٹرز قتل سے پہلے اور بعد میں بھی امیر مصعب سے رابطے میں رہے۔