محکمہ وائلڈ لائف پنجاب کی کارروائیاں ،فالکن کے 8 شکاری گرفتار

09-17-2024

(ویب ڈیسک) محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نے فالکن کے شکاریوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 8 شکاریوں کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان کے مطابق سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ہدایت پر صوبے بھر میں فالکن کے غیرقانونی شکار کے خلاف مؤثر کارروائیاں کی گئیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ محکمہ وائلڈ لائف کی کارروائیوں میں سرگودھا ریجن میں 3 اور تحصیل نور پور تھل میں 3 اوردیگر مقامات پر فالکن کے 2 شکاریوں کو پکڑا گیا۔ ڈی جی وائلڈ لائف پنجاب مدثر ریاض ملک کا کہنا تھا کہ شکاریوں کی سہولت کاری میں ملوث افسران و ملازمین کے خلاف کیس محکمہ اینٹی کرپشن کو بھیجا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف وائلڈ لائف ایکٹ کی خلاف ورزی پر چالان مرتب کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔