حکمران اللہ اور آخرت کو سامنے رکھ کر فیصلے کریں: حمزہ علی عباسی
09-17-2024
(ویب ڈیسک) پاکستان کے معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے کہا ہے کہ حکمرانوں کو اللہ تعالیٰ اور آخرت کو مدِنظر رکھ کر فیصلے کرنے چاہئیں، چاہے وہ عمران خان ہوں یا کوئی اور ہو۔
یہ بات انہوں ڈ نے ٹورنٹو میں اپنی کتاب ’مائی ڈسکوری آف گاڈ، اسلام اینڈ ججمنٹ ڈے‘ کی تقریبِ رونمائی کے موقع پر کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ علی عباسی نے کہا کہ وہ سیاست پر اصولوں کی بنیاد پر بات کریں گے اور واقعات پر تبصرہ نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بڑی بے رحم ہے اور موت کے بعد لوگ بھلا دیے جاتے ہیں اس لیے ہمیں آخرت کی فکر کرنی چاہیے۔