صوبائی دارالحکومت لاہور کا موسم آج گرم اور خشک رہے گا

09-17-2024

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور کا موسم آج گرم اور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 25 جبکہ زیادہ سے زیادہ 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد سے زائد ریکارڈ کیا گیا، شہر لاہور کا موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔ موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق شہر لاہور میں آج بارش برسنے کے کوئی امکانات نہیں، آلودگی کے اعتبار سے لاہور دنیا میں پہلے نمبر پر آ گیا، شہر میں سموگ کی اوسط شرح 183 ریکارڈ کی گئی۔