گیری کرسٹن کی چیمپئنز کپ کے کوچز اور مینٹورز سے آج ملاقات شیڈول
09-17-2024
(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن آج چیمپئنز کپ کی ٹیموں کے کوچز اور مینٹورز سے ملاقات کریں گے۔
ذرائع کے مطابق گیری کرسٹن کی ملاقات کا مقصد کھلاڑیوں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لینا اور ان کی بہتری کے حوالے سے فیڈبیک حاصل کرنا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ ملاقات روٹین میٹنگ ہے، جس میں آئیڈیاز کا تبادلہ اور اس ایونٹ سمیت مستقبل کی بہتری کے اقدامات پر غور کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ گیری کرسٹن پاکستان میں ڈومیسٹک کرکٹ کے برانڈ کو مزید مضبوط بنانے اور اس کی بہتری کیلئے اپنی تجاویز بھی پیش کریں گے۔ چیمپئنز کپ کے علاوہ مستقبل کے ایونٹس اور ان کی تیاریوں پر بھی بات چیت ہوگی تاکہ پاکستان کرکٹ کیلئے نئے مواقع پیدا کیے جا سکیں۔ گیری کرسٹن ان دنوں فیصل آباد میں موجود ہیں اور چیمپئنز کپ کے متعدد میچز کا مشاہدہ کرچکے ہیں، جس سے انہیں نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کا جائزہ لینے کا موقع ملا ہے۔