تمباکو نوشی کو فوری خیرباد کہنے سے کیا مثبت اثرات مرتب ہوسکتے ہیں؟ماہرین نے سب بتادیا

09-16-2024

(ویب ڈیسک)ماہرین نے کہا ہے کہ جولوگ تمباکو نوشی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیتے ہیں وہ فوری صحت کے فوائد کا تجربہ کرتے ہیں بشمول بےترتیب دھڑکنوں کے خطرے میں تیزی سے کمی۔

مطالعہ کے سینئر مصنف اور ماہر امراض قلب  کا  کہنا تھا کہ ہم اسموکرز کو یہ  بتانا چاہتے ہیں کہ تمباکو نوشی چھوڑنے میں زیادہ دیر نہیں ہوئی ہے اور ماضی میں تمباکو نوشی کرنے کا یہ مطلب نہیں ہے کہ آپ کو دل سے متعلق جو طبی مسائل لاحق ہوگئے، اب وہ آپ کا مقدر ہے، ایسا نہیں ہے۔  ماہرین نے اپنی تحقیق کے نتائج میں نے بتایا کہ اس میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جو طویل عرصے سے تمباکو نوشی کررہے ہیں۔بےترتیب دھڑکنیں جنہیں A-fib بھی کہا جاتا ہے، میں دل کے اوپری چیمبرز بے قاعدگی سے دھڑکنا شروع کر دیتے ہیں۔ یہ خون کو جمع کرنے اور ایٹریا میں خون جمنے کے ممکنہ خطرے کو بڑھاوا دیتا ہے جس سے کسی شخص کے فالج کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔