اداکار یاسر حسین کا مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت کو خواب میں دیکھنے کا انکشاف

09-16-2024

(ویب ڈیسک) معروف اداکار،رائٹر اور میزبان یاسر حسین نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہوں نے مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو خواب میں دیکھا تھا۔

تفصیلات کےمطابق حال ہی میں یاسر حسین نے  ایک  ٹی وی شو میں بطورِ مہمان شرکت کی تھی جہاں اُنہوں نےاپنے کیریئر سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی تھی۔شو کے آخری  میں ایک سیگمنٹ کے دوران میزبان نے یاسر حسین سے پوچھا کہ اُنہوں نے آخری بار کونسا خواب دیکھا تھا؟ اس سوال کے جواب میں یاسر حسین نے کہا کہ میں نے اپنے حالیہ خواب میں مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو دیکھا تھا۔یاسر حسین نے کہا کہ خواب میں عامر لیاقت حسین اپنے اہلخانہ کے ہمراہ امریکا میں موجود تھے اور میں نے اُن کی رہائش گاہ پر قیام کیا ہوا تھا۔ اداکار نے کہا کہ عامر لیاقت حسین کا گھر عالیشان اور خوبصورت تھا جبکہ وہ شلوار قمیض میں ملبوس تھے اور اپنے اہلخانہ کے ساتھ کافی خوش نظر آرہے تھے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ مجھے خواب میں یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ عامر لیاقت حسین کا گھر امریکا کی کونسی ریاست یا کونسے علاقے میں تھا؟