'شادی شدہ خواتین کو بھی فہد مصطفیٰ سےعشق ہوگیا'عتیقہ اوڈھو کا اداکار بارے بڑا بیان
09-16-2024
(ویب ڈیسک)اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے کہا ہے کہ ڈرامہ سیریل ‘کبھی میں، کبھی تُم’ کے بعد، کنواری لڑکیوں اور شادی شدہ خواتین کو اداکار فہد مصطفیٰ سے عشق ہوگیا ہے۔
حال ہی میں عتیقہ اوڈھو نے ایک ٹی وی شو کے دوران ہانیہ عامر اور فہد مصطفیٰ کے مقبول ڈرامہ سیریل ‘کبھی میں، کبھی تُم’ کے بارے میں بات کرتے ہوئے ڈرامے میں فہد مصطفیٰ کی اداکاری پر تبصرہ کیا۔عتیقہ اوڈھو نے کہا کہ فہد مصطفیٰ نے ثابت کردیا کہ وہ ایک حقیقی اداکار ہیں، اُنہوں نے اپنی لازوال اداکاری کے ذریعے اپنے کردار میں جان ڈالی۔ سینئر اداکارہ نے کہا کہ فہد مصطفیٰ نے نہ صرف شاندار اداکاری کی بلکہ اُن کے ڈائیلاگز کا اندازِ بیاں اور چال چلن بھی قابلِ تعریف ہے۔اُنہوں نے کہا کہ فہد مصطفیٰ اپنے کردار اور اداکاری کی وجہ سے ملک بھی کی لڑکیوں کے خوابوں کے ہیرو بن گئے ہیں۔