وزیراعظم سے بلاول بھٹو کی ملاقات، آئینی ترمیم پر مولانا کے تحفظات دور کرنے پر اتفاق
09-16-2024
(لاہور نیوز) وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں رہنماؤں نے مجوزہ آئینی ترامیم کے حوالے سے بھی بات چیت کی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات کے دوران مولانا فضل الرحمان کی جانب سے آئینی ترامیم بارے دی جانے والی تجاویز کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو نے مولانا فضل الرحمان کو منانے کے حوالے سے عزم کا اظہار کرتے ہوئے اتفاق کیا کہ آئینی ترامیم سے متعلق مولانا فضل الرحمان کے تحفظات کو دور کیا جائے گا۔