پارلیمنٹ لاجز سے سب جیل کا سٹیٹس ختم، پی ٹی آئی اراکین اسمبلی رہا

09-16-2024

(لاہور نیوز) پارلیمنٹ لاجز سے سب جیل کا سٹیٹس ختم کر کے پاکستان تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کو رہا کر دیا گیا۔

کابینہ ذرائع کے مطابق رہا ہونے والے تحریک انصاف کےاراکین میں شیر افضل مروت، شاہ احد، نسیم شاہ ، شیخ وقاص اکرم، اوراحمد چٹھہ شامل ہیں۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ پی ٹی آئی کے رہا اراکین کے لاجز سے سب جیل کا سٹیٹس ختم کردیا گیا اورپی ٹی آئی کے رہا اراکین قومی اسمبلی کے لاج کے باہر سے پولیس ہٹا دی گئی۔ واضح رہے  ایک ہفتہ قبل پی ٹی آئی کے اسلام آباد میں جلسے میں این او سی کی خلاف ورزی پر10 اراکین اسمبلی کو پولیس نے گرفتار کرکے ریمانڈ حاصل کیا تھا، بعدازاں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق  نے پارلیمنٹ لاجز کو پی ٹی آئی کے زیر حراست تمام 10 اراکین کے لیے سب جیل قراردے دیا۔