حمزہ علی عباسی نے حکمرانوں کو اہم مشورہ دے دیا

09-16-2024

(ویب ڈیسک) معروف اداکار حمزہ علی عباسی کہا ہے کہ حکمرانوں کو اللہ تعالیٰ اور آخرت کو مدِنظر رکھ کر فیصلے کرنے چاہئیں۔

تفصیلات کےمطابق حمزہ علی عباسی  ٹورنٹو میں اپنی کتاب ’مائی ڈسکوری آف گاڈ، اسلام اینڈ ججمنٹ ڈے‘ کی تقریبِ رونمائی میں گفتگو کر رہے تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ علی عباسی نے کہا کہ وہ سیاست پر اصولوں کی بنیاد پر بات کریں گے اور واقعات پر تبصرہ نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بڑی بے رحم ہے اور موت کے بعد لوگ بھلا دیے جاتے ہیں اسی لیے ہمیں آخرت کی فکر کرنی چاہیے۔