پاکستان اور انڈونیشیا کی مشترکہ مشق ایلِنگ اسٹرائیک ٹو اختتام پذیر
09-16-2024
(لاہور نیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاکستان اور انڈونیشیا کی مشترکہ مشق ایلِنگ اسٹرائیک ٹو مشق نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں منعقد ہوئی۔
انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق مشق میں پاک آرمی اور انڈونیشیا کی مسلح افواج نے حصہ لیا، دونوں ممالک کے درمیان انسداد دہشت گردی کے شعبے میں یہ دوسری مشق ہے، ایک ہفتہ طویل مشق کا آغاز 08 ستمبر 2024 کو ہوا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق مشق کا مقصد دونوں افواج کے درمیان تجربے اور تربیتی طریقہ کار کا باہمی فائدہ مند اشتراک تھا، دونوں ممالک کی افواج کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اختتامی تقریب میں جنرل آفیسر کمانڈنگ 17 ڈویژن مہمان خصوصی تھے، انڈونیشیا کے دفاعی اتاشی کرنل بوڈی ویرمین نے بھی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فوجی دستوں نے مشق کے دوران پیشہ ورانہ مہارت کے اعلیٰ ترین معیارات کا مظاہرہ کیا۔