عمر قید کا ملزم 6 سال بعد باعزت بری کر دیا گیا

09-16-2024

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے عمر قید کی سزا پانے والے سجاد کو 6 سال بعد باعزت بری کر دیا۔

عدالتی فیصلہ سنتے ہی سجاد کا بھائی دین احمد احاطہ عدالت میں سجدہ ریز ہو گیا، اس کا کہنا تھا کہ میرے بھائی کو باعزت بری کر دیا کیا گیا ہے لیکن 6 برسوں کا حساب کون دے گا؟۔ بھائی دین احمد نے مزید بتایا کہ 2018 میں سجاد کو ٹرائل کورٹ نے عمر قید کی سزا سنائی، 6 سال سے اپیل لاہور ہائیکورٹ میں زیر سماعت تھی، اس دوران 7 ججز بھی تبدیل ہو گئے  آج چیف جسٹس عالیہ نیلم  نے کیس کی سماعت کے بعد مذکورہ بالا فیصلہ سنایا ہے۔